شہریوں کو یرغمال بناکر لوٹ مار

شمالی چھائونی کے علاقے میں شہری سے 3لاکھ نقد اور موبائل فون چھین لیاگیا
 شفیق آباد میں 3لاکھ لوٹ لئے گئے ، مختلف علاقوں سے 3موٹرسائیکلیں چوری 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات، موبائل فون ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی چھائونی میں احسان سے 3لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،شفیق آباد میں عارف سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، چوہنگ میں ابصار سے 2لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون، اقبال ٹائون میں الطاف سے 2لاکھ 50ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔گجر پورہ کے علاقے میں صداقت سے 20 ہزار روپے،کوٹ لکھپت کے علاقے میں اجمل سے 15 ہزار روپے راوی روڈ سے کاشف ،گرین ٹائون سے زین اور سرور روڈ سے عاشق کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔