لاہور (کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل پرمطلوب اشتہاری کو بیرون ملک سے گرفتار کر لیا،فرحان عرف شانی سیالکوٹ پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم فرحان نے 2024 میں تنویر کو فائرنگ کرکے زخمی کیا اور عمان فرار ہو گیا تھا جس پر پولیس نے مسلسل فالو اپ جاری رکھا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا رواں سال کے 20 دنوں میں چوتھا مفرور اشتہاری بیرون ملک سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اشتہاری کی گرفتاری پر آر پی او گوجرانوالہ و پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے اور سپیشل آپریشن سیل کو اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈائون مزید تیز کرنے کاحکم دیاہے۔