لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے بیرون ملک مفرور دوہرے قتل میں ملوث اشتہاری گرفتار کرلیا۔ پنجاب پولیس نے مطلوب اشتہاری رفیع اللہ خان کو سعودی عرب سے گرفتار کیا۔ اشتہاری مجرم 2شہریوں کو قتل کرکے سعودی عرب فرار ہو گیا تھا۔ اشتہاری مجرم رفیع اللہ خان دوہرے قتل کے مقدمہ میں 2سال سے تھانہ کالا باغ میانوالی پولیس کو مطلوب تھا۔ پنجاب پولیس نے انٹرپول سے اشتہاری کے ریڈ نوٹس جاری کروائے۔ سعودی عرب پولیس کے ساتھ کلوز کوآرڈی نیشن سے اشتہاری کو گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔