18سال سے روپوش قتل کا اشتہاری مجرم سیالکوٹ سے گرفتار

شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر شیخ کی ہدایت پر18سال سے روپوش قتل کے مقدمہ کا اشتہاری مجرم سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔اشتہاری مجرم جمیل کو ایس ایچ او تھانہ صدر فاروق آباد نے سپیشل ٹاسک پرگرفتار کیا۔ مجرم جمیل نے 18 برس قبل محمد افضل نامی شخص کو قتل کیا تھا۔ مقتول محمد افضل نے مجرم جمیل کی ہمشیرہ کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی، جس کے رنج پر افضل کو قتل کرنے کے بعد جمیل بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔