190ملین پائونڈزریفرنس میں سزاکیخلاف اپیل اوردیگرکیسزپربات چیت
بشریٰ بی بی کی ملاقات نہیں ہوسکی،پٹیشن فائل کریں گے:وکیل فیصل چودھری
راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے فیملی ممبران نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، جن میں علیمہ خان ، نورین خان اور نوشیرواں خان برکی شامل تھے،بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی جوتقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔ملاقات میں 190ملین پائونڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کے حوالے سیبات چیت کی گئی ،ملاقات میں دیگر زیر سماعت مقدمات کے قانونی دفاع کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔سربراہ مسنگ پرسن فائنڈنگ کمیٹی قاضی انور دیگر وکلا فیصل چودھری، اویس یونس،پرویز اقبال،رائے سلیمان کھرل اورعلی اعجاز بٹر نے بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری نے کہاملاقات میں مختلف امور پر صلاح مشورہ ہوا۔بانی پی ٹی آئی نے کہا 26ویں ترمیم نے عدلیہ کا حلیہ بگاڑ دیا ہے ، ملک میں عدالتیں آزاد ہوں تو پھر 9مئی اور 26نومبر کے حادثات نہیں دیکھنے پڑتے ، جلد انصاف کے سورج سے اندھیری رات کا اندھیرا ختم ہو گا۔بانی نے کہا کہ میری اہلیہ بھی اس غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے، فیصل چودھری نے کہا آج بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ سے ملاقات نہیں ہو سکی،اس پر پٹیشن فائل کریں گے۔