اسلام آباد(بیورو رپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ان کے وکلا لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کی ملاقات کرانے کا حکم دیدیا،عدالت نے جیل کے حکام کو ہدایت دی ہے کہ ان کی سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے آج ایک گھنٹے تک ملاقات کروائی جائے اور کیس سماعت کے لئے دس دن بعد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے یہ حکم کی 190ملین پائونڈ کے مقدمے (القادر ٹرسٹ کیس) میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے دوران دیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران پراسیکیوٹر جنرل نیب سہیل ناصر،پی ٹی آئی کے وکلا حامد خان، لطیف کھوسہ،بیرسٹرسلمان صفدر،علی بخاری،انتظار پنجوتھہ،سابق ایڈووکیٹ جنرل کے پی شاہ فیصل،سینیٹر نور الحق قادری، وکیل سلمان اکرم راجہ ،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر قیوم نیازی اور دیگر کمرہ عدالت موجود تھے، سماعت کے دوران عدالت نے سابق وزیر اعظم کے وکیل سلمان صفدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کا یہ حکم قانون کے مطابق دے رہے ہیں اور یہ نہ ہو کہ آپ آکر عدالت سے استدعا کریں کہ پانچ مزید افراد کو عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جانے والے افراد میں شامل کیا جائے