حکومت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ لڑانا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کی مشکلات میں حکومتی بقا ہے
پی ٹی آئی ہمیشہ فوج اور ریاستی اداروں کے ساتھ تھی‘ آج بھی ساتھ کھڑی ہے
اسلام آباد(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما اورسینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا ہے حکومت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ لڑانا چاہتی ہے، پی ٹی آئی کی مشکلات میں حکومتی بقا ہے، مذاکرات نہیں چلے کیونکہ حکومت سنجیدہ نہیں تھی، گردشی قرضہ اتار کر عوام کے سر ڈال دیا گیا، جب تک ہمارے لیڈر اندر ہیں حکومت چلتی رہے گی، عمران خان باہر آئے تو حکومت گھنٹہ بھر نہیں چلے گی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت جان بوجھ کر پاکستان تحریک انصاف کو دیوار سے لگا کر اپنی بقا چاہتی ہے، جب تک پی ٹی آئی دبا ئومیں اور اس کی قیادت پابندِ سلاسل رہے گی‘انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہمیشہ فوج اور ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور آج بھی کھڑی ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات اس لیے کامیاب نہیں ہو سکے کیونکہ حکومت کبھی سنجیدہ نہیں تھی۔