گولڑہ شریف دربار کے تین فیملی ممبران کے نام ای سی سی ایل میں ڈالنے کا حکم معطل

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے گولڑہ شریف دربار کے تین فیملی ممبران کے نام ای سی سی ایل میں ڈالنے کا حکم معطل کر دیا۔ہائیکورٹ نے نیب تحقیقات کے خلاف مرکزی کیس پر آئندہ سماعت کیلئے دلائل طلب کر لیے۔ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے احکامات جاری کیے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے حکم دیا کہ ان کو اکتوبر کی تاریخ دے دیں تب تک نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم معطل رہے گا۔