عمران خان اور بشریٰ بی بی سے فیملی اور وکلا کی آج ملاقات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے فیملی اور وکلا کی ملاقات آج ہو گی، پی ٹی آئی نے چھ وکلا رہنمائوں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی ہے، فہرست میں بیرسٹر گوہر خان، خالد یوسف چودھری ، نیاز اللہ نیازی ،علی زمان، خواجہ فاروق احمد اور رئیس عبدالقیوم کے نام شامل ہیں،عمران خان کی بہنوں کی بھی اڈیالہ جیل آمد متو قع ہے۔