8ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کی سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پرترقی

لاہور ( کرائم رپورٹر ) 8ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کو سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقیاں ،ترقی پانے والے 8 سپرنٹنڈنٹ جیل کی تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیئے گئے۔ محمد ابوبکر عبداللہ کو ترقی دیکرسپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور،محمد کاشف کو سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دیکر آئی جی جیل خانہ جات آفس ،غلام سرور کو ترقی دیکر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل نارووال ،علی امیر شاہ کو ترقی دیکر کر ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی ،محمد اکرم کو ترقی دیکر ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ہائی سکیورٹی جیل میانوالی ،عمار احمد کو ترقی دیکر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل راجن پور ،حق نواز کو ترقی دیکر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہائوالدین ،اظہر جاوید کو سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دیکر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ تعینات کردیاگیا۔دریں اثنا محکمہ سکول ایجوکیشن نے تقرروتبادلے کردیے ہیں۔ سی ای او ایجوکیشن گجرات عتیق الرحمن کو محکمہ سکول ایجوکیشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،نازیہ شہزادی کو سی ای او ایجوکیشن گجرات تعینات کردیا گیا،سی ای او ایجوکیشن گوجرانوالہ محمد سلطان احمد کو محکمہ سکول ایجوکیشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈاکٹر عطیہ ارشاد ملک کو سی ای او ایجوکیشن گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا۔