ایڈیشنل سیشن جج کے عہدے سے ترقی پانیوالے کو گریڈ 21مل گیا
خالد چیمہ، وسیم مبارک، جمیل، عامر شہزاد، رضوان الحق ودیگر شامل
لاہور( کرائم رپورٹر)پنجاب کے 19ایڈیشنل سیشن ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پرترقی دیدی گئی ترقی پانے والے سیشن ججز کو گریڈ 21میں بھی ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ججز کو ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پانے والے ایڈیشنل اینڈ سیشن ججز میں خالد محمود چیمہ ،وسیم مبارک ،محمد جمیل،عامر شہزاد ،رضوان الحق ،رفاقت علی قمر ،احمد نواز خان ،محمد فرخ حمید ،عابد علی،محمد سلیمان ، ملک عابد حسین،محمد طارق محمود ، مزمل موسیٰ ، لیاقت علی رانجھا، مشہود حسین،محمد ندیم، سلیم اقبال،رضوان عارف، شہزاد مسعود صادق شامل ہیں۔