پروموشن کمیٹی نے23ہیڈوارڈر،39وارڈر، 5لیڈی وارڈرکوترقی دے دی
لاہور(کرائم رپورٹر)محکمانہ پروموشن اجلاس میں 67 جیل ملازمین کو اگلے عہدے پرترقیاں مل گئیں۔ ڈی آئی جی لاہور ریجن نوید رئوف کی زیر صدارت اجلاس میں محکمانہ پروموشن کمیٹی نے 23ہیڈوارڈرکو ریگولرچیف وارڈر گریڈ 11میں ترقی دے دی جبکہ 39وارڈرکوریگولرہیڈوارڈرگریڈ9 اور 5لیڈی وارڈرکوریگولر ہیڈ وارڈرگریڈ9میں ترقی دیدی گئی۔ ڈی آئی جی نوید رئوف نے ترقی پانیوالے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ جیل خانہ جات ملازمین کی بہبود کے لیے ہر دم کوشاں ہے۔