سب انسپکٹر کے عہدے پرترقی، 47افسروں کو بیجز لگانے کی تقریب

لاہور (کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں سب انسپکٹر کے عہدے پرترقی پانے والے 47 افسروں کو بیجز لگانے کی تقریب ہوئی۔ڈی آئی جی(ایڈمن) عمران کشوراور ایس ایس پی (ڈسپلن)عاصم افتخار کمبوہ نیپروموشن رینک لگائے۔شوکت علی، محمد شفیق،وحیداحمد، خادم حسین، طارق حسین ، مشتاق احمد، محمد اکرم، ثنااللہ، احمد یاراور عمران مسیح کوبھی رینک لگائے گئے۔