لاہور ( کرائم رپورٹر)واپڈا کے تار اور ٹرانسفارمر چوری کرنے والے گروہ کے ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔فیصل ٹائون پولیس نے خفیہ اطلاع پر کوٹھا پنڈ میں کارروائی کے دوران 4رکنی چور گروہ کو گرفتار کیا۔ ملزموں نے اعتراف کیا کہ رات گئے مختلف علاقوں سے واپڈا کے تار و ٹرانسفارمر چوری کرکے فرار ہو جاتے تھے۔ملزموں میں عمران، محمد بخش، عمران، عبدالقیوم شامل ہیں جن سے چوری شدہ تار، 2لاکھ سے زائد نقدی و پستول برآمد کر لیا گیا۔