ٹرانسفارمر سے قیمتی کاپر تار چوری ہوگئی

گگومنڈی(خصوصی رپورٹ)ٹرانسفارمرچوری کی واردات،چورلاکھوں روپے مالیتی کی کاپر تارلے اْڑے۔ٹیوب ویلزپرلگے ٹرانسفارمرچوری کی بڑھتی وارداتوں سے کاشتکارپریشان ہوکر رہ گئے۔ گزشتہ شب نامعلوم چورچک نمبر231۔ای بی کے رہائشی زمیندارغلام مصطفی کے ٹیوب ویل پرلگے بجلی کے ٹرانسفارمرسے لاکھوں روپے مالیت کی کاپرتارچوری کرکے لے گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔