ٹرانسفارمر ،تار ٹھیک نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر اے سی دوبارہ طلب

لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے مانگا منڈی شہر میں ٹرانسفارمر اور بجلی کے تاریں ٹھیک نہ کرنے پر لیسکو چیف محمد رمضان بٹ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر کو دوبارہ رپورٹ سمیت طلب کرلیا۔ جسٹس انوار حسین نے عبد الشکور کی درخواست پر سماعت کی، اسسٹنٹ کمشنر نے عدالت کو بتایا انتظامی سطح پر لیسکو حکام کو تار ٹھیک کرنے کیلئے خط لکھا لیکن ٹھیک نہیں کئے گئے۔ عدالت نے سماعت 5 جون تک ملتوی کردی۔