عمرڈولہ نے عظیم کو ٹک ٹاک بنانے کی غرض سے پنجرے میں داخل کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ وائلڈ لائف نے شہری پر شیر کے حملے کے معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے شیروں کے بریڈنگ فارم کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔لالہ زار میں عمر اقبال ڈولہ نے شیروں کا بریڈنگ فارم بنا رکھا ہے۔گزشتہ روز ٹک ٹاک بنانے کی غرض سے عمر اقبال ڈولہ نے عظیم کو شیروں کے پنجرے میں داخل کیا جس پر شیروں نے اس پر حملہ کرکیشدید زخمی کر دیا۔پنجاب کابینہ نے شیروں کو گھروں میں رکھنے پر قانون سازی کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ وائلڈ لائف ایکٹ 1974 میں ترمیم بھی کر دی گئی ہے۔