قصور(خصوصی رپورٹ) دھوکہ دہی اور جعلسازی سے ایک کروڑ 20لاکھ کی رقم ہڑپ اوربند اکا ئونٹ کا چیک دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، الفلاح کالونی مصطفی آباد کے رہائشی شوکت علی نے پولیس تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروایا کہ عبدالقدیر کو میں نے اپنے دفتر میں ملازم رکھا ہوا تھا جس نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے 1کروڑ 20لاکھ روپے خوردبرد کیے اور جعلسازی سے رقم ہڑپ کرکے مجھے بنداکا ئونٹ کا چیک دے دیا، پولیس نے تفتیش شروع کردی