واردات کی جھوٹی کال کرنے پرمقدمہ درج

قصور(خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ اے ڈویڑن قصور نے واردات کی جھوٹی کال کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ اے ڈویڑن قصور میں تعینات سب انسپکٹر ظفر اقبال نے مقدمہ درج کروایا کہ ملزم محمد شہزاد ولد محمد اسماعیل نے واردات کی جھوٹی کال کی، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔