پالتو کتوں کے کاٹنے سے بچی شدید زخمی، ایک مالک گرفتار،3 پرمقدمہ

 بصیرپور،اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)بصیرپور کے نواحی گا ئوں چاہ کالے والا میں قبرستان شہداکے قریب پالتو کتوں کے کاٹنے سے 9سالہ گونگی بہتری بچی شدید زخمی ہوگئی جسے علاج کیلئے ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال منتقل کر دیا گیا۔ کتوں نے حملہ کر کے میرب دختر شرافت کوبری طرح بھنبھوڑ ڈالااور ٹانگ کا گوشت نوچ لیا۔ راہگیروں نے مشکل سے بچی کو بچایا۔ ضلعی انتظامیہ کے نوٹس پراسسٹنٹ کمشنر دیپالپور فیصل شہزاد چیمہ کی تحقیقات کے بعد انفورسمنٹ انسپکٹر کی رپورٹ پر پولیس نے ایک ملزم کو گرفتارجبکہ 3 کتوں کے مالکان اسلم عرف ٹھاکرچھچھر،غلام محمداوراسماعیل کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔انفورسمنٹ انسپکٹرکے مطابق میونسپل عملہ نے چنددن قبل آوارہ کتے تلف کرنے کی مہم کے دوران مذکورہ کتوں کو دوادینے کی کوشش کی تو مالکان نے عملہ کودھمکیاں دیکربھگادیااور کہا یہ انکے پالتوہیں اگر نقصان ہوگاتووہ ذمہ دارہونگے۔