جوہر ٹائون ، شیر کا فیملی پر حملہ 2 بچے، خاتون لہولہان
زخمیوں میں 5سالہ ازحان 6سالہ زویا اور 30سالہ ثمینہ شامل ،شاہ دی کھوئی میں ملک اعظم مرتضی عرف شانی نے غیر قانونی اور بلا لائسنس شیر کو اپنے ڈیرے پر رکھا ہوا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)جوہرٹاؤن کے علاقے واقع فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پرحملہ کردیا 2بچے اور 1خاتون زخمی ہوگئی بتایا گیا ہے کہ
جوہرٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پرحملہ کردیاشیر کے وار سے 2 بچے اور ایک خاتون 5سالہ ازحان 6سالہ زویا اور 30سالہ ثمینہ زخمی ہوگئی پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کیلیے جناح ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے زخمیوں میں شامل دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیاوائلڈ لائف کی ٹیم فارم ہاؤس کی جانب روانہ کردی گئی پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جوہر ٹائون شاہ دی کھوئی میں ملک اعظم مرتضی عرف شانی نامی ایک شخص نے غیر قانونی اور بلا لائسنس شیر کو اپنے ڈیرے پر رکھا ہوا تھا اچانک شیر ڈیرے سے باہر آگیاجس کو وہ لیکر موقع پر فرار ہوگیا ہے اس کے مالک کی گرفتاری کے لیے شاہ دی کھوئی اور دیگر مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں ایف آئی آر کے اندراج کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہیدوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس محکمہ وائلڈ لائف سے رابطہ میں ییوائلڈ لائف ٹیم نے پالتو شیر کو قابو کر لیاڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران ن نے زمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، کسی بھی فرد کو شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں کسی کے شوق شہریوں کی جان کے لیے خطرہ بنے ہرگز قبول نہیں