وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز باقی صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے لیے رول ماڈل ہیں۔
انہوں نے بیان میں کہا کہ پنجاب میں ترقی، خوشحالی اور امن کا دور واپس آ رہا ہے، اور مریم نواز نے عوامی منصوبوں کا جال وسطی پنجاب سے جنوبی پنجاب تک بچھا دیا ہے۔ ان کی نوجوانوں میں مقبولیت کی وجہ ان کی کارکردگی ہے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب میں کسان کارڈ، الیکٹرک بائیکس، اسکالرشپ، دھی رانی پروگرام جیسے منصوبے کامیابی سے جاری ہیں، اور نئی سڑکوں کی تعمیر اور الیکٹرک بسوں کی آمد بھی ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق، "اپنی چھت اپنا گھر" اور "کینسر کی مفت ادویات" جیسے تاریخی منصوبے مریم نواز کے ہیں، جنہیں کامیابی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وسائل کو گوگی، پنکی اور کپتان رجیم نے بے دردی سے لوٹا، اور مریم نواز پنجاب کے عوام سے کی گئی ناانصافیوں کا ازالہ کر رہی ہیں۔ مخالفین اپنی کارکردگی پر کم اور مریم نواز پر کیچڑ اچھالنے پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں، تاہم مریم نواز پنجاب میں ہر طبقے کے لیے نئے منصوبے لا رہی ہیں۔