وزیر اعلیٰ پنجاب خود راولپنڈی میں بارش کی صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں:عظمیٰ بخاری

وزیر اعلیٰ پنجاب خود راولپنڈی میں بارش کی صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں:عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں بارش کی صورتحال کو خود وزیر اعلیٰ پنجاب مانیٹر کر رہی ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ ریسکیو، واسا، پیرا فورس، اور ضلعی انتظامیہ کا عملہ فوراً فیلڈ میں موجود ہے اور بارش تھمنے کے بعد پانی کو فوری طور پر نکال لیا جائے گا۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ راولپنڈی میں واسا اور دیگر اداروں کے پاس تمام ضروری وسائل موجود ہیں، اور چند گھنٹوں کے اندر پانی کلیئر ہو جائے گا۔