عمران خان میرے سیاسی رول ماڈل ہیں: علی امین گنڈاپور

عمران خان میرے سیاسی رول ماڈل ہیں: علی امین گنڈاپور

پشاور:وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ان کا سیاسی رول ماڈل بانی پی ٹی آئی ہیں اور وہ ان کے نقشِ قدم پر چل کر صوبے کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔

انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے کانووکیشن سے خطاب
پشاور میں انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا:تمام والدین اور گریجویٹس کو مبارکباد دیتا ہوں۔طلبہ سے امید ہے کہ وہ ملک کا نام روشن کریں گے۔کبھی ناامید نہیں ہونا چاہیے، جو ادارے اپنے پاؤں پر کھڑے ہوتے ہیں وہی کامیاب ہوتے ہیں۔
تعلیمی اور اقتصادی خود مختاری کے اقدامات
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ:ہم تمام اداروں کو خود مختار بنائیں گے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کے مطابق ترقی کریں۔پچھلے بجٹ میں ایسے اقدامات کیے گئے تھے کہ سود سے پاک قرضے فراہم کیے جائیں۔پروفیشنل ڈگری ہولڈرز کو 20 لاکھ سے 1 کروڑ روپے تک قرضے دیے جائیں گے تاکہ وہ اپنے کاروبار اور منصوبے شروع کر سکیں۔

طلبہ کے لیے حوصلہ افزا پیغام
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ:اپنا مستقبل بہتر بنانے کے لیے ماضی کو درست کرنا ضروری ہے۔جو کچھ والدین اور اساتذہ سے سیکھا، اسے یاد رکھنا چاہیے۔کوشش اور جدوجہد ہی کامیابی کی کنجی ہے، آپ نے ہمت نہیں ہارنی۔
مسلمانوں کے مسائل اور تعلیمی پس منظر
انہوں نے مزید کہا کہ:دنیا میں مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، وہ دینی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے ہے۔اگر ہم نے عظیم انسان بننا ہے تو ہمیں انسانیت کا خیال رکھنا ہوگا۔
میں فخر سے کہتا ہوں کہ ہمیشہ کالج سے ڈراپ آؤٹ ہوتا رہا ہوں۔ایٹیٹیوڈ کی وجہ سے ایک بندہ بار بار ڈراپ آؤٹ ہو رہا ہے، لیکن اگر وہ کوشش کر رہا ہے، تو وہی کامیاب ہوتا ہے۔
قیادت اور عوامی خدمت کا عزم
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ:جو لوگ اپنے مقصد کے لیے کوشش کرتے رہتے ہیں، وہی کامیاب ہوتے ہیں۔طلبہ کو چاہیے کہ رول ماڈل بنیں اور عظیم کام کریں۔مجھے اس لیے منتخب کیا گیا کہ میں صوبے اور عوام کی خدمت کر سکوں۔