لاہور:نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی کانفرنس بلانے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کی بحالی اور بھارتی آبی جارحیت کا خاتمہ ہی خطے میں امن لانے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ دونوں مسائل اس خطے کی ترقی اور امن کے لیے ضروری ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکرات ہونا اچھی بات ہے، لیکن ان مذاکرات میں پاکستان کا مضبوط موقف ضروری ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت اور امن کے امکانات بڑھیں۔
لیاقت بلوچ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حالیہ تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے اپنے خطاب میں دوبارہ اپنی قوم کو دھوکا دیا ہے اور یہ پاکستان کے خلاف جنگی جنون پر مبنی موقف پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈیا میں ہونے والے انتخابات میں پاکستان کے خلاف جنگی جنون کو عوامی حمایت حاصل نہیں ہوگی اور پاکستان کو عالمی سطح پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔