اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو افسروں کو نقد انعامات دینے کی اسکیم کی منظوری دے دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نقد انعامات صرف انکم ٹیکس اور کسٹمز کے 1800 کیڈر افسران کو دیے جائیں گے۔ایف بی آر افسران کو انعامات دینے کی اسکیم کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں