بہترین کارکردگی پر 172افسران واہلکاروں میں نقد انعامات واسنادکی تقسیم

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس میں جرائم کی بیخ کنی کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری ہے جس کے تسلسل میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید 172 افسران و اہلکاروں کیلئے 34 لاکھ 40 ہزار روپے کے کیش انعامات اور تعریفی اسناد کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ افسران و اہلکاروں کو 20 ہزار روپے فی کس کیش ایوارڈ اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔انعامات حاصل کرنے والوں میں 1 انسپکٹر، 3 سب انسپکٹرز، 9 اے ایس آئیز شامل ہیں۔ اسی طرح 30 ہیڈ کانسٹیبلز اور 129 کانسٹیبلز کو بھی کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔