لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ملک کی اندرونی سرحدوں کو محفوظ بنانے والے نڈر اور جانباز افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی جس کے تسلسل میں خوارجی دہشتگردوں کا بہادری اور جوانمردی سے مقابلہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے 98 افسران و اہلکاروں کیلئے 19 لاکھ 60 ہزار روپے نقد انعامات ا ور تعریفی اسناد کی منظوری دے دی ہے۔