ٹرمپ کے دور میں پاک امریکہ تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا محسن نقوی

 امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کو زبردست طریقے سے منایا:وزیرداخلہ‘امریکی سینیٹرز اور ارکان کانگریس سے ملاقاتیں
واشنگٹن (آئی این پی ) وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا ہے  امریکی عوام صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے محبت کرتے ہیں۔   دورہ امریکا پر موجود وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں لنکن لبرٹی بال میں خصوصی عشائیہ کی تقریب میں شرکت کی، ان کا عشائیہ میں پرتپاک خیرمقدم کیا گیا، اس دوران وزیر داخلہ  نے امریکی سینیٹرز۔ ممبرز کانگریس اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینٹر ٹومی ٹیوبر ویل، ممبر کانگریس کین کلورٹ، سابق برطانوی وزیر اعظم لز ٹراس،  گورنر میسیپی فلپ برینٹ سے ملاقاتیں کیں‘زیر داخلہ محسن نقوی نے ڈونلڈ  ٹرمپ کی جانب سے صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر امریکی سینیٹرز و ممبرز کانگریس کو مبارکباد دی‘ محسن نقوی نے کہا  میں  شاہد ہوں  امریکی عوام نے ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کو زبردست طریقے سے منایا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کا نیا باب شروع ہوگا، میں امریکا کے عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔