ٹرمپ دور میں پاک امریکہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے: نیٹلی بیکر

پاکستان کے ساتھ تعلیم،تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں اضافے کے لئے کام جاری ہے
ہماری  گہری سکیورٹی شراکت داری ہے :امریکی ناظم الامور کی  وزیر مملکت سے ملاقات میں گفتگو
اسلا م آباد(آئی این پی )پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے  صدر ٹرمپ کے دور میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، تعلیم،تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں اضافے کے لیے کام جاری ہے۔امریکی ناظم الامورنے وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر کے ہمراہ جدید تعلیمی وسائل سے آراستہ امریکی ایجوکیشن فائونڈیشن کی پروقار عمارت کا افتتاح کیا۔ نیٹلی بیکر نے کہا   میں پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے بہت مثبت توقع رکھتی ہوں، صدر ٹرمپ کی زیر نگرانی ہمارے تعلقات بھرپور طریقے سے آگے بڑھے ہیں۔ نیٹلی نے کہا کہ ہماری واشنگٹن ڈی سی اور پاکستان میں متعدد ملاقاتیںہوئیں، مستقبل کے لئے  ہم تعلیم، تجارت و سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے کام کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا و پاکستان میں نئے شعبہ جات جیسے ٹیکنالوجی و آئی ٹی میں مزید سرمایہ کاری حاصل کرنا شامل ہے اور یقینا ہماری بڑی لمبی گہری سیکیورٹی شراکت داری ہے