نوجوان قتل،فیکٹری ورکرکرنٹ سے جاں بحق

ارشد حدوکے کا رہائشی رات کو نانی کے گھر جانے کیلئے نکلا تھا،ورکر ہائی وولٹیج تاروں سے چھو گیا تھا
مریدکے(خصوصی رپورٹ) مریدکے شیخوپورہ روڈ پر مقامی فیکٹری کے قریب کھیتوں سے 22سالہ نوجوان کی لاش بر آمد ہو گئی جسے کسی نے قتل کر کے پھینک دیا۔ مقتول عرشان ارشد حدوکے کا رہائشی رات کو نانی کے گھر جانے کیلئے نکلا تھا۔پولیس کیمطابق مقتول کے جسم پر تشدد کا ظاہری کوئی نشان نہیں۔ کھوڑی کے قریب مقامی رائس فیکٹری میں کام کے دوران بجلی کے ہائی وولٹیج تاروں سے آہنی راڈ چھو جانے سے کرنٹ لگنے سے 42 سالہ مظہر جاں بحق ہو گیا ۔