راولپنڈی:فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے 2 مزدور جاں بحق ،مقدمہ درج

راولپنڈی (آئی این پی )راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں بوائلر پھٹنے سے 2  مزدور  جاں بحق ہوگئے۔تفصیل کے مطابق مارگلہ کی پہاڑیوں کے درمیان مبینہ طور پر ٹائروں کو پگھلاکر تاریں نکالنے کے لیے بوائلر نصب تھا۔پولیس   کا کہنا کہ گیس زیادہ  بھرنے کے بارش بوائلر دھماکے سے پھٹ اور ڈھکن لگنے سے دو محنت کش جاں بحق ہوگے، مبینہ غفلت برتنے پر بوائلر و ٹائر پگھلانے کا کارخانہ لگانے والے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔