رمضان فیکٹری کی چھت پر کام کر رہا تھا ، اچانک بجلی کے تاروں سے چھو گیا
ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش پولیس کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری میں کرنٹ لگنے سے 22سالہ مزدور جاں بحق ہوگیا ترجمان ایدھی کے مطابق شاہدرہ بیگم کوٹ کے قریب فیکٹری میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 22 سالہ مزدور جاں بحق ہوگیق متوفی رمضان ولد غلام حسین فیکٹری کی چھت پر کام کر رہا تھا کہ اچانک بجلی کے تاروں سے چھو جانے کے باعث کرنٹ لگ گیاحادثے کے نتیجے میں رمضان موقع پر ہی دم توڑ گیافضل پارک شاہدرہ کا رہائشی تھاایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاش پولیس کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دی پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی