ساتھی طلبا نصیب اور سیف نے اپنے دوست طالبعلم کو قتل کر کے لاش نہر میں پھینک دی تھی
پاکپتن (خصوصی رپورٹ)مقتول طالبعلم کی لاش پانچویں روز دلو والا پل کے قریب نہر سے بر آمد ہو گئی۔ پولیس کیمطابق ساتھی طلبا نے اپنے دوست طالبعلم کو قتل کر کے لاش نہر میں پھینک دی تھی۔ تھانہ رنگشاہ نے مقتول طالبعلم کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا تھا جس میں نصیب اور سیف سمیت دو نامعلوم افراد کے نام شامل کئے گئے۔