پنجاب یونیورسٹی :مقتول طالبعلم کے دونوں دوست ملزم گرفتار

مقدمہ درج، حذیفہ ، دلاور نامزد، دونوں نے میرے بیٹے کوقتل کیا:والد 
لاہور( کرائم رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی میں طالبعلم کے قتل کا مقدمہ مقتول کے دو دوستوں کیخلاف درج کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتارکرلیا۔پولیس کے مطابق دلاور،حذیفہ اور عمار تین دوست گاڑی کے اندر موجود تھے۔دلاور گاڑی چلارہا تھا جبکہ عمار دوسری فرنٹ سیٹ پر بیٹھا تھا۔ حذیفہ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر اور اسلحہ اس کے پاس تھا۔گاڑی کے اندر ہی فائرنگ سے گولی عمار کو لگی جس سے وہ زخمی ہوااور ہسپتال جا کر چل بسا۔واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد رانا اختر کی مدعیت میں تھانہ مسلم ٹائون میں درج کیا گیا۔مقدمہ میں دونوں دوست حذیفہ اور دلاور کو نامزد کیا گیا ہے۔مقدمہ مدعی کا کہنا ہے کہ دونوں ملزموں نے میرے بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلوئوں پرتحقیق جاری ہے۔