آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے اہلکار ارشد نے عمران کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور پستول نہرمیں پھینک کرفرارہوگیا
دونوں آئس کانشہ کرتے تھے ،ملزم کو میانوالی سے گرفتار کرلیا گیا،ارشد نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا
لاہور (آئی این پی )لاہورمیں میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش ملنے کا معمہ حل کرلیاگیا،مقتول نوکری سے برخاست پولیس اہلکار نکلا،قتل کرنے والے آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے اہلکار کو میانوالی سے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے اہلکار ارشد نے اپنے دوست عمران کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور پستول نہرمیں پھینک کرفرارہوگیا، ملزم ارشد کو میانوالی سے گرفتارکیاگیا،مقتول عمران فیصل آبادکارہائشی اور برخاست شدہ پولیس اہلکار تھا۔دونوں آئس کا نشہ کرتے تھے‘گرفتارملزم ارشد نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا،قتل کی حتمی وجوہات سامنے لانے کیلئے تفتیش جاری ہے،سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے کے سرونٹ کوارٹر سے لاش22 فروری کو ملی تھی۔