30سالہ خضر ہمایوں ہسپتال میں زیر علاج تھا ، لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)گوالمنڈی کے علاقے میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا بتایا گیا ہے کہ گوالمنڈی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا 30سالہ شخص خضر ہمایوں ہسپتال میں زیر علاج تھا جو کہ گزشتہ روز دوران علاج دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کرکے کارروائی کے بعد لاش کو قبضہ میں لیکر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی