لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد کے علاقے میں فائرنگ سے ہونیوالا زخمی نوجوان دم توڑ گیا بتایا گیا ہے کہ شفیق آباد میں چند روز قبل فائرنگ سے زخمی 22سالہ علی رضا گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیامتوفی کی شناخت 22 سالہ علی رضا کے نام سے ہوئی بادامی باغ کا رہائشی تھاپولیس اور فرانزک ٹیم نے کارروائی کے بعد لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی