رفاقت ناراض بیوی کو منانے سسرال گیاناکامی پر آگ لگا لی تھی
لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا میں ناراض بیوی کو منانے کیلئے مبینہ طور پر خود سوزی کرنے والا شخص دم توڑگیا یاد رہے کہ چند روز قبل فیکٹری ایریا کے علاقے میں بیوی سے ناراضگی پر شوہر نے مبینہ طور پر خود سوزی کرلی تھی مبینہ خود سوزی کرنے والا رفاقت 80 فیصد جھلس گیا تھا، رفاقت نے سسرال کے گھر کے باہر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی۔مبینہ طور پر خود سوزی کرنے کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی