گاڑی کی ٹکر سے زخمی بچہ ہسپتال میں چل بسا

 لاہور(کرائم رپورٹر)شادباغ رنگ روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونیوالابچہ ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا۔ ایدھی ترجمان کے مطابق 12 سالہ بچہ میاں منشی ہسپتال میں دم توڑ گیا، تاحال شناخت نہ ہو سکی،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ پر سڑک پار کرتا بچہ تیز رفتار گاڑی کی زد میں آیا تھا،بچے کے لواحقین کی تلاش کیلئے ملحقہ آبادیوں کی مساجد میں اعلانات کروائے گئے ہیں