شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ، مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں:ایس پی رانا حسین طاہر
لاہور (کرائم رپورٹر)ستو کتلہ پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد احمد اور محمد شاہزیب کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹنے کے متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے چار چھینی گئی موٹر سائیکلیں، دو موبائل فون، ہزاروں روپے نقدی، دو پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے ایس پی صدر ڈویڑن رانا حسین طاہر کے مطابق صدر ڈویڑن میں ڈکیتوں اور چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔