ڈکیت گروپ سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں، نقدی،اسلحہ برآمد

شاہراہوں پر لوگوں کی ریکی ، موقع پاکر واردات کرکے فرار ہوجاتے تھے 
لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واردات کی کوشش ناکام بناتے ہوئے کلمہ چوک سے 2 رکنی ڈکیت گروپ کوگرفتار کر لیا پولیس کے مطابق پولیس کو ملزمان کے متعلق ڈکیتی کی 15 کال موصول ہوئی تھی ملزمان مختلف شاہراہوں پر لوگوں کی ریکی کرتے اور موقع پاکر واردات کرکے فرار ہوجاتے تھے ڈکیت گروپ سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں، 1 لاکھ سے زائد نقدی اوراسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے ملزمان حیات اور علی حسن کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیں ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح یے،