ڈاکو چور بے لگام،شہری کنگال

وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق اسلام پورہ میں مہرالدین سے 1لاکھ35 ہزار روپے اور موبائل فون,فیکٹری ایریا میں لقمان سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون، مناواں میں حماد سے1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون,گڑھی شاہو میں شکیل سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون,شفیق آباد میں دابیال سے 1لاکھ 10 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ڈیفنس اور ستوکتلہ سے گاڑیاں جبکہ مسلم ٹاون گوالمنڈی اور شالیمار سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔