لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق سندر میں وحید سے 1 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،لاری اڈا میں جاوید سے 1 لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون،برکی میں فرقان سے 1 لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون، جنوبی چھاونی میں وقار سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون، گارڈن ٹاؤن میں بابر سے1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، نوانکوٹ میں انور سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔نولکھا اور نصیر آباد سے گاڑیاں جبکہ نشتر کالونی ملت پارک اور شادمان سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔