متعدد وارداتوں میں شہریوں سے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق چوہنگ میں شکیل سے1 لاکھ20ہزار روپے اور موبائل فون,کاہنہ میں ریاض سے 1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون,بادامی باغ میں طارق سے 1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون, ہربنس پورہ میں ناصر سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون,گڑھی شاہو میں فیاض سے1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.لاری اڈا اور ٹاون شپ سے گاڑیاں جبکہ نصیر آباد شالیمار اور شمالی چھاونی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔