شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق سول لائنز میں عمر سے1لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون،فیکٹری ایریا میں محمود سے 1 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،رائے ونڈ میں ذوالقرنین سے 1 لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،شادمان میں بختیار سے 1لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون،گوالمنڈی میں قاسم سے1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،شفیق آباد میں شہزاد سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ساندہ اور قلعہ گجر سنگھ سے گاڑیاں جبکہ شادمان مصری شاہ اور اقبال ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔