شہریوں سے لاکھوں روپے ,زیورات سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت میں ساجد سے 1 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون، سندر میں جنید سے 1 لاکھ 35 ہزار روپے اور موبائل فون،راوی روڈ میں ادریس سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون, گلشن اقبال میں حمزہ سے 1لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون, گجرپورہ میں مبشر سے1 لاکھ 10ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.غازی آباد اور بادامی باغ سے گاڑیاں جبکہ مانگامنڈی کاہنہ اور گلشن راوی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔