لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی آئس فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آئس نشہ فروخت کرنے والا ملزم کوگرفتار کرلیا ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمرکے مطابق آئس کا نشہ فروخت کرنے والا ملزم ساجد مسیح کو60 فٹ روڈ گندا نالہ کے قریب سے گرفتار کیا گیاملزم شیراکوٹ کے مختلف علاقوں میں آئس نشہ فروخت کرتا تھاملزم ساجد مسیح سے 1 کلو 20 گرام آئس برآمد کی گئی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے حوالہ انویسٹی گیشن کر دیاایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نیشیراکوٹ پولیس کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،