آئس نشہ فروخت کرنے والے 9 ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹائون ڈویڑن پولیس نے آئس نشہ فروخت کرنے والے 9 ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزموں میں فاروق،انتظار، زیب اور دیگر سے مجموعی طور پر3 کلو 470 گرام آئس برآمد ہوئی ۔ملزم لاہور کے مختلف علاقوں میں آئس فروخت کرتے تھے۔