اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ بھاٹی گیٹ معین علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم اکرم بٹ کو گرفتار کر لیاانچارج انویسٹی گیشن تھانہ بھاٹی گیٹ معین علی کے مطابق ملزم نے 2022میں معمولی رنجش کی بناء￿  شہری عمر بٹ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھاملزم قتل کی اس واردات کے بعد روپوش ہو گیا تھاملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے،پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ انویسٹی گیشن پولیس لاہور کا اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گاایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے